آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںتین روزہ پانچواں سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز

کراچی (  کلچرل رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کرچی اور سندھ لٹریری فا?نڈیشن کے مشترکہ تعاون سے تین روزہ پانچواں سندھ لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز کا آغاز لیکچرار سلیم جمالی کی کتاب ’’گستاخ محبت‘‘ کی رونمائی سے کیاگیا جس میں ڈاکٹر شاہنواز، محمد معیز اور مصنف سلیم جمالی نے گفتگو کی جبکہ نظامت کے فرائض ہالار نواز نے انجام دیے۔ اس موقع پرمقررین نے کہاکہ معاشرے میں ادب کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ہم سندھ کی روایت کو کبھی نہیں بھول سکتے، انہوں نے کہاکہ ہمارا عشق خدائی ہے، اگر بلوچستان سے ادب اٹھا تو مجھے پہلی صف میں کھڑا پائیں گے،فیسٹیول کے دوسرے سیشن ’’شاہ لطیف کا نفسیاتی مطالعہ‘‘کی تقریب رونمائی آڈیٹوریم Iمیں کی گئی جس میں ڈاکٹر احمد سومرو، آفتاب ابڑو نے اظہارِ خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض فہیم شناس نے انجام دیے، اس موقع پر ڈاکٹر احمد سومرو یو نے ہمیں شاہ لطیف کا ایک روایتی تصور محض پیر اور ولی کا تاثر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ لطیف نے تنقید کی تھی کہ وہ کتنے نفسیاتی تھے۔ ہم نے شاہ لطیف کو ولی کی بجائے انسان سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ میٹنگ میں شریک آفتاب ابو نے مصنف کی کتاب کے عنوان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کا نام ’’شاہ لطیف کا نفسیاتی مطالعہ‘‘ نہیں بلکہ شاہ لطیف کی شاعری کا نفسیاتی مطالعہ ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن