آسٹریلوی کرکٹرز کی قذافی سٹیڈیم میں آنر بورڈ پر نام لکھنے کی ویڈیو شیئر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹرز کی آنر بورڈ پر نام لکھنے کی ویڈیو شیئر کردی۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا  ہے کہ پیٹ کمنز، عثمان خواجہ اور نیتھن لائن نے آنر بورڈ پر نام لکھے۔مہمان ٹیم کے عثمان خواجہ نے کہا کہ سیریز کا بہت مزا آیا سب کے شکرگزار ہیں، ہم سب سیریز کھیلنے کیلئے بلاشبہ پھر آئیں گے۔ میں کیریئر کی اس سٹیج پر ہوں، جہاں کرکٹ کو انجوائے کرنا میرے لئے زیادہ اہم ہیں۔ دورہ پاکستان یادگار رہا، ہم نے بہت انجوائے کیا، یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی مثالی ہے۔ پاکستان کے مداح اپنی ٹیم کی جیت کے منتظر تھے تاہم انہوں نے مجھے بھی بہت سپورٹ کیا۔اس موقع پر حارث رؤف نے عثمان خواجہ کو ڈریسنگ روم میں گلے لگا کر مبارکباد دی اور دونوں ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پیغام میں کہا کہ سیریز کا بہت مزہ آیا اور سیریز میں فائٹ دیکھنے میں آئی، ہمیں یہاں کرکٹ کھیل کر اچھا لگا، یہاں کرکٹ اسی طرح ہونی چاہیے، کراؤڈ کا شور ہوتا ہے اور یہ تنگ بھی کرتا ہے لیکن لطف اندوز ہوئے۔میں مطمئن ہوں، سیریز میں کامیابی کی خوشی ہے اور یہاں ریورس سوئنگ ملی، آسٹریلیا کے مقابلے میں کنڈیشنز بہت مختلف تھیں۔ وسیم اکرم کا بھی بورڈ پر نام لکھا ہے، میں نے ان کیساتھ کام کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...