ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کو آخری میچ میں بھی نیوزی لینڈ سے شکست 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم کی بدترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسے ایک اور میچ میں  شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ویمنز ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا، کیوی ٹیم نے8وکٹوں پر 265 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنر بیٹر سوئز بیٹس کی شاندار سنچری تھی، انہوں نے 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے۔کیٹی مارٹن 30، بروک ہالیڈے 29 اور میڈی گرین نے 23 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے تین ، انعم امین ، فاطمہ ثناء ، نشرح سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔266رنز ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس شروع سے ہی کیوی بائولرز کے دباؤ میں نظر آئیں اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں، ندا ڈار نے نصف سنچری سکور کی مگر وہ ٹیم کی جیت کیلئے ناکافی تھی۔قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست ہوئی۔ ہنا روئے نے 5 ، فرانسس میکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سوزی بیٹس کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔قومی ٹیم کی آئی سی سی ویمنر ورلڈکپ صرف ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے جبکہ اسے 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...