لاہور(وقائع نگار)محکمہ جنگلات حیات و ماہی پروری نے اپنے زیر انتظام تمام پارکس چڑیا گھروں اور بریڈنگ سنٹرز میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ذرائع کے مطابق سیکرٹر ی جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہدزمان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کے زیرانتظام تمام وائلڈلائف پارکس، چڑیاگھروں اور بریڈنگ سنٹرزکو پلاسٹک فری زون ڈکلیئرکردیا ہے اور اس ضمن میں صدر دفتر لاہور سے صوبہ کے تمام پارکس، چڑیاگھروں اور بریڈنگ سنٹرز کے کنٹرولنگ آفیسرز کو ایک خصوصی مراسلے کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔
پارکس ،چڑیا گھروں ،بریڈنگ سنٹرز میں شاپنگ بیگز پر پابندی عائد
Mar 27, 2022