لاہور(لیڈی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون صرف خطے ہی نہیں پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکا ہے اگر دنیا میں تیسری عالمی جنگ کی ابتدا ہوتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھارت کی جوہری صلاحیتوں کی بے لگامی کے بارے میں پاکستان کی تشویش کو تسلیم کرے۔