لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ملک میں نظام مصطفی کی جدو جہد مزید تیز کرنے کیلئے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں نظامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ نظامِ مصطفی ہی نظامِ پاکستان کہلانے کا حقدار ہے۔ کاش کہ آج حکومتی اور اپوزیشن جماعتوںکے قافلے اسلام آباد کے لیے نہیں، اسلام کے لیے نکلتے۔پاکستان کی مخصوص ساخت کی وجہ سے دیگر نظام ہائے حکومت میں پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ نظامِ پاکستان کا فیصلہ قیام پاکستان سے پہلے کر لیا گیا تھا مگر افسوس ہے کہ آج تک وہ نظام نافذ نہیں کیا جا سکا۔ نظامِ پاکستان کانفرنس میں مولانا محمد عمر نقشبندی، مولانا منظور احمد رضوی، محمد شعیب جلالی، مفتی محمد حناد رضا حبیبی، مولانا محمد ابراہیم جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
نظامِ مصطفی ہی نظامِ پاکستان کہلانے کا حقدار ہے: اشرف جلالی
Mar 27, 2022