نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت )چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کا دیہی مرکزصحت نارنگ کا اچانک دورہ عملہ ڈیوٹی پر موجود صفائی ستھرائی کی حالت غیر تسلی بخش ڈاکٹر ز وقت پر اپنے اپنے فرائض سرانجام دیں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں انچارچ ڈاکٹر بلال کو سخت ہدایات گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ضلع شیخووپورہ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ اچانک شام کے وقت دیہی مرکزصحت نارنگ پہنچ گے تو ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ موجود تھا مگر صفائی کی ابتر صورت حال دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور ڈاکٹرز ڈیوٹی روسٹر درست نہ ہونے پربھی غیر مطمئین نظر آئے ہسپتال کے تمام شعبوںکمروں لیبر روم پارکوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد انھوںنے انچارج میڈیکل افسر ڈاکٹر بلال کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا ایک ہفتہ میں تمام ممکن کام ہوجانے چاہیے صفائی نصف ایمان ہے اس پر کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں ڈاکٹرز روسٹر کے مطابق ڈیوٹی یقینی بنائیں۔
سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ کا دیہی مرکزصحت نارنگا دورہ
Mar 27, 2022