عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا: فواد چوہدری

Mar 27, 2022 | 12:33

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ”امر بالمعروف” جلسہ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ عوام کا جلسہ ہے، عمران خان پاکستان کے محسن ہیں۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہاں پیسے سے ہر ایک کو خریدا جا سکتا ہے۔آج وہ پاکستان عمران خان کی وجہ سے سر اٹھا کر کھڑا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے۔ عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت اور پاکستان کی انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا، پاکستان کے عوام عمران خان کے جلسے  کیلئے گھروں سے باہر نکلیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے عوام بشمول عورتیں، بچے، جوان پریڈ گرائونڈ اسلام آباد پہنچیں اور وزیراعظم عمران خان کا امر بالمعروف جلسے کا تاریخی خطاب سنیں۔

مزیدخبریں