پاکستان : کورونا کے 310نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 310نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 5 مزید شہری انتقال کر گئے۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 23 ہزار 900افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 345افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 31ہزار962 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.96 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 73لاکھ  60ہزار 248ہو گئی جبکہ کورونا کے 428مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 231مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 316ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 8 ہزار 239رہ گئے ہیں۔سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 730، پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 841، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 18 ہزار 898، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 23، بلوچستان 35ہزار 469، آزاد کشمیر 43 ہزار 244جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 695کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں 13ہزار551 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 95، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 315، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...