عمران خان وزیراعظم نے کہا کہ آج اسی بھٹو کا داماد آصف زرداری اور نواسہ کرسی کی لالچ میں اپنے نانا کی قربانی کو بھلا بیٹھے ہیں، باہر سے ہماری خارجہ پالیسی کو متاثر کیا جارہا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے پتہ ہے کہ خارجہ پالیسی کیخلاف سازش ہورہی ہے،آج قاتل اور مقتول اکٹھے ہوگئے ہیں، آج پھر ملک کو انہی حالات کے سامنے رکھ دیا گیا ہے، آج ذوالفقار علی بھٹو والا ٹائم نہیں ہے، وقت بدل چکا ہے، ہم کسی کی بھی غلامی قبول نہیں کریں گے، سب سے دوستی کرینگے،ملک کی خارجہ پالیسی کو مروڑنے کی کوشش باہر سے کی جا رہی ہے، ڈیموکریٹ عوام کے پاس جاتا ہے، میں نے آپ کو اسی لئے بلایا تھا، ہمیں پتہ ہے کہاں سے دباو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے میں کھل کر بات کرسکتا ہوں ، مجھے کسی چیز کا ڈر نہیں ہے،پاکستان میں بیٹھے ہوئے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں، چورحکمرانوں نے 30سال تک ملک کو لوٹا ہے.