اسلام آباد (این این آئی، نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے مشترکہ اجلاس میں بھرپورشرکت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج دو بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کیا گیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، مشترکہ اجلاس میں شرکت سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائےگی۔مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں امن و امان، اقتصادی چیلنجز اور قومی اداروں کی تکریم سمیت 8 نقاط پر بحث کی جائے گی۔
مشترکہ اجلاس