پی ٹی آئی جلسے سے مینار پاکستان پارک کو ایک کروڑ 20 لاکھ کے نقصان کا تخمینہ


لاہور (نوائے قت رپورٹ) تحریک انصاف کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے نقصانات کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے سروے شروع کر دیا گیا ہے اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے‘ تاہم حتمی رپورٹ کل تک آجائے گی۔ جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ کئے گئے۔ جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکاءنے توڑ دیئے۔
گریٹر اقبال نقصان

ای پیپر دی نیشن