لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے۔ عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آج عمران خان کی ممکنہ عدالت پیشی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ۔اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی سکیورٹی انتظامات کر ےگی ۔
عمران خان پیشی
عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے، ہمیں کوئی اطلاع نہیں، پولیس
Mar 27, 2023