عمران خان سمیت 24 پی ٹی آئی رہنما سی ٹی ڈی طلب

Mar 27, 2023


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد نے 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراو¿ کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سمیت 24 سرکردہ رہنماو¿ں علی امین گنڈا پور ،مراد سعید ،علی نواز اعوان ،اسد عمر ،عامر محمود کیانی ،عمر ایوب خان، عامر مغل، حماد اظہر سمیت دیگر کو طلبی اور جلد از جلد شامل تفتیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت ان دونوں مقدمات میں عمران خان بھی نامزد ہیں مقدمہ نمبر 3 میں چیئرمین تحریک انصاف کے علاوہ علی امین گنڈا پور، مراد سعید ،شبلی فراز ،علی نواز اعوان ،عمر ایوب خان، عامر محمود کیانی ،اسد عمر ،حماد اظہر ،امجد خان نیازی، ڈاکٹر شہزاد وسیم ،اسد قیصر ،راجہ خرم نواز ،فرخ حبیب ،جمشید مغل، عمر سلطان، حسان خان نیازی ایڈووکیٹ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد عاصم سی ایس او ٹو عمران خان کو جلد از جلد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مقدمہ نمبر 143 کے تحت عمران خان نیازی ،عامر مغل ،اسد عمر ،ملک ساجد ،جمشید مغل، علی نواز اعوان ،خان بہادر، چوہدری ناصر گجر ،اسد فاروق اور تنویر قاضی کو جلد از جلد شامل تفتیش ہوکر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
سی ٹی ڈی 

مزیدخبریں