جس کا خدشہ تھا وہی ہو رہا ، متحدہ نے مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا 

Mar 27, 2023


 کراچی (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت بہادرآباد مرکز پر ہوا ۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، ضمنی بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک نہیں پہنچ سکا، متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے تمام رہائشیوں کو ایک ہی فرد گنا گیا جبکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اس ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔رابط کمیٹی نے اعلان کیا مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، آبادی کو صحیح طورپرنہ گنا گیا تو ہم خود گنوائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم نے اپنے تمام تحفظات وفاقی حکومت اورچیف کمشنر سینسسز کو بتا دیے ہیں اور واضح طور پر پیغام دیا ہے ایم کیو ایم مردم شماری کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 
رابطہ کمیٹی

مزیدخبریں