کوئٹہ: حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے


کوئٹہ (نیٹ نیوز) مقامی عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ حسان نیازی کی حوالگی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو مراسلہ لکھا تھا۔ جبکہ ان کے وکیل نے کہا کہ جیل انتظامیہ حفاظتی ضمانت کا حکم نامے لینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی بعد میں ڈی سی نے 3 ایم پی او کے تحت قید میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ٹیم صبح سے عدالت آکر بیٹھی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوںکے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ کے مقامی عدالت نے رہائی کے احکامات دیئے تھے‘ لیکن حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔
حسان نیازی

ای پیپر دی نیشن