سیالکوٹ(نیٹ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سیلاب کی طرح سارا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو، ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں معیشت اپنے پاو¿ں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے اور خاندان سمیت کرپشن کرنے کا موقع ملے۔ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آ گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا نواز شریف جلد آرہے ہیں لیکن تاریخ نہیں دوں گا، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہو گی۔