بھارت،ہندو استاد نے 9سالہ دلت لڑکے کو پانی پینے پرتشدد کا نشانہ بنایا


لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں نام نہاد اونچی ذات کے ہندو استاد نے تالاب کا پانی پینے پر ایک نو سالہ دلت لڑکے کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع جالون میںلڑکے کے والدین نے بتایا کہ ان کا بچہ کچھ دنوں سے پیٹ درد میں مبتلا تھا۔جب بچے کو اسکول میں دوبارہ درد محسوس ہوا تو اس نے قریبی تالاب سے پانی پیا۔یہ دیکھتے ہی لڑکے کے استاد ششی یادو نے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا اور اس کی اس قدر پٹائی کی کہ بچے کی ناک سے خون بہنے لگا۔یہ اطلاع ملتے ہی لڑکے کی ماں سکول پہنچی اور استادسے پوچھ گچھ کی۔ تاہم استاد نے اپنے کئے پر معذرت نہیں کی الٹا اسے دھمکیاں دیں۔بچے کے والدین نے اورائی کوتوالی اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور ضلع کلکٹر اور بنیادی تعلیم کے ضلعی آفیسر کو ایک یادداشت پیش کی جس میں استاد کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیاہے۔
بھارت بچہ تشدد

ای پیپر دی نیشن