مدینہ منورہ (آئی این پی ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولﷺ پرحاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ اس موقع پرمدینہ ریجن کے گورنرفیصل بن سلمان،عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور خالدبن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہرایک کی کوششوں سےزائرین کی تعداد سال بہ سال دگنی ہوتی ہے اوراس کا تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو ملے گا۔
سعودی ولی عہد حاضری