راماللہ (نیٹ نیوز) مغربی کنارے کے شہر راماللہ میں انتہاپسند یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو نذرآتش کردیا۔فلسطین میں مقدس مہینے رمضان کا آغاز اسرائیلی تشدد کے اضافے اور فورسز کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی شہادتوں سے ہوا ہے جس میں مذکورہ بالا واقعہ اسرائیلی جارحیت کا تازہ ترین واقعہ ہے۔گھر میں میاں بیوی اور بچے سو رہے تھے۔ انتہا پسند یہودیوں نے رات کے وقت گھر کی کھڑکی توڑی اور آتشی مواد اندر پھینکا۔