زور قلم … فاروق مرزا
farooq62@yahoo.com
پاکستان ایسے دوراھے پر کھڑا ہوا ہے جہاں سے واپس آنے کیلئے عرصہ لگ سکتا ہے کچھ بھی نہیں چل رہا نہ حکومت ،نہ کاروبار ،اور نہ ہی عوام کے حقوق کا تحفظ اور نہ ہی عوام کی رائے کا احترام،بیرونی قوتیں ایک عرصہ سے تاک لگا کر بیٹھی تھیں،دشمن ایک عرصہ سے پاکستان کو اس مقام پر لانے کے خواب دیکھ رہا تھا اور ملک دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنے میں لگے ہوئے تھے اسوقت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کمزور کر دیا گیا ہے اور سیاسی بحران پیدا کر کے ریاست کو بھی کھوکھلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان کو کن کن مسائل کا سامنا ہے ؟اور پاکستان اس بحران سے کیسے نکل سکتا ہے آئیں ان تمام باتوں کا جائزہ لیتے ہیں پاکستان ایک عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے اور ایسی جنگ لڑ رہا ہے جو ہماری اپنی جنگ نہیں ہے امریکا کی ہے دوسری طرف عدلیہ کا اس پورے تناظر میں کردار ’’ مثالی‘‘ نہیں۔سپریم کورٹ پاکستان کا احترام ہے مگر اس ادارے کا احترام خود اعلیٰ ججوں کی آپس میں چپکلش اور متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کم ہوا اور ہائی کورٹس کورٹس میں عدلیہ کے فیصلے آئے دن متنازعہ نظر آتے ہیں جس پر واویلا ہوتا ہے ،عدلیہ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہم آہنگی نظر نہیں آتی پولیس مجرموں کو پکڑتی ہے عدالتیں چھوڑ دیتی ہیں اور وہ دوبارہ معاشرے کے اندر مزید جرائم کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام اسقدر بڑھ چکا ہے کہ سیاسی جماعتیں سرعام تشدد پسندی کا مظاہرہ کر رہی ہیں مسلح ورکرز پیٹرول بم بنا کر پولیس پر داغ رہی ہے
ملک کی اقتصادی صورتحال ابتر ہو چکی ہے آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لی گئیں ہیں اور عوام پر ٹیکسوں اور ڈیوٹی کا بوجھ اسقدر بڑھ چکا ہے کہ لوگ خودسوزیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں پاکستان کی تباہی کی ایک اور وجہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی ہے اور دنیا کیساتھ تعلقات بہتر بنانے میں بھی ناکام رہے امریکا کیساتھ دیرینہ تعلقات غلط حکمت عملی کی وجہ سے اسقدر خراب ہو چکے ہیں کہ وہ شاہد پاکستان پر پابندیاں لگا دے امریکی کانگرس میں پاکستان کو امریکا میں فیورٹ لسٹ سے نکالنے کے لئے ایک قرارداد امریکی کانگریس میں ڈالی گء اور اگر یہ قرارداد منظور ہو گء تو پاکستان امریکن کمیونٹی پر سفری پابندیاں لگیں گی اور بہت ساری مراعات سے محروم ہو جائیں گے اور دوسری قرارداد پاکستان پر اقتصادی پابندیاں لگانے کیلئے بھی تیاری کے مراحل میں ہے اسکی سادہ سی وجہ پاکستان کا روس اور چائینہ کی طرف جھکاو ہے پاکستان امریکی بلاک سے نکلتا نظر آ رہا ہے روس کے ساتھ کاروبار اور دیگر منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا ہے حال ہی میں روس کی طرف سے گندم اور توانائی کے معاہدے کئے گئے ہیں جس سے امریکا کو بہت تکلیف ہے اور امریکا کی طرف سے پاکستان پر پریشر بڑھایا جا رہا ہے پاکستان میں اندرونی سیاسی انتشار پر قابو پانا نہایت ضروری ہے ورنہ اقتصادی حالات کبھی بھی قابو نہیں آئیں گے اور پاکستان کمزور سے کمزور ہوتا جائے گا اسوقت سیاسی پارٹیاں اور افواج آمنے سامنے کھڑی ہے حکومت ایک مصلحت کی وجہ سے فوج اور اداروں کو بدنام کرنے والوں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے جس سے آئے دن فوج کو کھلی گالی دی جاتی ہے اور ان کی قربانیوں کی توہین کی جاتی ہے فوج کے ادارے میں بے چینی نظر آ رہی ہے۔ کوئی بھی سوشل میڈیا پر کچھ بھی کہہ دیتا ہے اور منظم طور پر فوج کو کمزور کرنے اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کیلئے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں سیاسی پارٹیاں اس معاملے میں بہت ہی گندا کردار ادا کر رہی ہیں اور استحکام پاکستان کیلئے بھی ایک سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہیں۔سیاسی استحکام کیلئے ایک قومی کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے اور میثاق جمہوریت پر دستخط کرنا ضروری ہے تمام سیاسی پارٹیاں انتخابات سے قبل اپنی پارٹیوں سے اکثریت پسندی کا خاتمہ کریں اور اسمیں جمہوریت لائیں اور مکمل مفاہمت پر قومی مفاد کیلئے اکھٹے ہوں اور بیرونی ممالک سے پاکستان کیلئے ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور اسی طرح بیرونی ممالک سے پاکستان کے اندر سیاسی حلقوں میں اور انتخابات اور دیگر معاملات میں مداخلت کو بھی ختم کیا جائے پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کی ذاتی دشمنیاں بہت آگے جا چکی ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کیلئے نظام کو ناکارہ کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے پنجاب میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی پوری دنیا میں شرمندگی کا باعث بنی ہے عدالتوں کے وقار اور احکامات کو بھی نظر انداز کیا گیا اور ایک پارٹی نے ایک الگ سٹیٹ بنا کر ایک علاقے پر قبضہ رکھا ہوا ہے اور اپنے ورکرز کو مسلح کر کے اور ڈنڈے سوٹے لیکر ان کو ایک علاقے پر قبضہ کر کے بٹھا رکھا ہے اور حکومت و انتظامیہ ،پولیس اور ادارے بے بس نظر آتے ہیں سیاسی ورکرز پولیس پر پھتراو اور حملے کر رہے ہیں اور ان کو زخمی حتی کہ رینجرز پر بھی حملے کے گئے اور پیٹرول بم بنانے اور دیگر ذرائع استعمال کر کے پولیس اور اداروں پر حملوں میں شدت پیدا کی جاتی ہے ایک منصوبے کے تحت پنجاب کا نظام ناکارہ اور کمزور کر کے پنجاب میں لاقانونیت پیدا کی جا رہی ہے قومی ادروں کے تحفظ اور احترام کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیا گیا ہے اور سخت فیصلے کر کے ان شرپسندوں کے خلاف محاذ آرائی کا ایک منصوبہ فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے اگر یہ منصوبہ شروع کیا گیا تو ملک کے اندر ایک افراتفری بڑھے گی سیاسی جماعتوں کو اکثریت پسندی کا خاتمہ کرنا ہی پڑے گا سیاسی استحکام سے اقتصادی صورتحال بہتر ہو گی اداروں کے احترام سے ملک میں قانون کی بالادستی ہو گی اور پاکستان کا بین الاقومی طور پر کھویا ہوا وقار بحال ہو گا
اسوقت سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پورٹل پر پاکستان کے خلاف جعلی ٹرینڈز چلائے جا رہے ہیں اور ریٹائررڈ چیف جسٹس لیول کے لوگ پاکستانی عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کر رہے ہیں اور ان کی آڈیو ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہیں جس سے واضح طور پر نظر آیا ہے کہ سابقہ چیف جسٹس جو ماضی میں ملک کے نظام کو تباہ کرنے میں اور بیرونی ہاتھوں میں کھیل رہے تھے آج وہ اپنی فیملی سمیت ملک سے باہر ہیں لیکن پاکستان کی عدلیہ کو اب بھی اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے مختلف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں یہ بہت ہی خطرناک بات ہے ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے سیاسی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور ملکی مفاد کے لئے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی استحکام کی بات کرنی چاہئے پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کمزور ہو گا بیرونی قوتیں ملکر فائدہ اٹھائیں گی۔