مفت آٹا ،کئی افراد شناختی کارڈ دکھانے پربھی پیکیج سے نااہل قرار


 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی شہر میں ٹرکنگ پوائنٹس پر مفت آٹا حاصل کرنے کے لئے لائنوں میں کھڑے کئی افراد شناختی کارڈ دکھانے پر اس پیکیج سے نااہل قرار دئے جانے لگے کئی شہریوں نے شکایت کی کہ وہ وزیر اعظم کی رمضان المبارک کے دوران مفت آٹا سکیم کے تحت صبح سات بجے لائن میں لگے انتظار کرتے رہے لیکن جب باری آئی تو ٹرک میں بیٹھے اہلکار نے شناختی کارڈ لیا اور الٹا سیدھا کرکے دیکھنے کے بعد کہا کہ تم مفت آٹا لینے کی سہولت کے نااہل ہو جس سے متاثرہ شہریوں کے پاﺅں تلے سے زمین ہی کھسک گئی راولپنڈی کے ایک متاثرہ شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی آج کی آپ بیتی ویڈیو کی صورت میں بیان کردی اور سوال اٹھایا کیا میں پاکستانی نہیں ہوں کہ مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے مجبوراً میں نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں دکان سے خریدا ہے۔

ای پیپر دی نیشن