پے پیکج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف،مسترد کرتے ہیں،نیشنل بنک ملازمین


اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل بنک آ ف پاکستان کے ملازمین نے پے پیکج 2022 کو مسترد کرتے ہوئے اسے موجودہ ملکی معاشی و اقصادی تشویشناک صورتحال میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار ریاہے۔ملازمین نے ارباب اختیارسے اپیل کی ہے کہ اس پر نظر ثانی کرکے تفاوت کا ازالہ کیا جاے تاکہ بنک کے معاملات خوش اسلوبی سے انجام پا سکیں۔بنک کے افیسرز کیڈر کے ملازمین نے کہا ہے کہ وہ انہیں اس پیکیج کے ذریعے دیے گے اضافہ سے خوش نہیں ہیں ۔یہ اضافہ نہ صرف انتہای قلیل ہے بلکہ موجودہ ملکی معاشی و اقتصاری تشویشناک صورتحال کے پیش نظر غیرمنصفانہ ہے۔ افراط زرکی شرح 35 کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے اور انہیں صرف اس کا ایک چوتھائی ریلیف ریا گیا پے۔جو کہ انتہای مایوس کن ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 2022 کے روران بنک کے تمام شعبوں میں اضافہ ہواہے خواہ یہ منافع کی صورت میں ہو یا اثاثوں کی صورت میں قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس معمولی پیکیج کے زریعے سب سے زیادہ افیسر کیڈر جو کہ اہم اور بنیاری امور انجام دے رہے ہیں بری طرح متاثر ہواہے ۔ جبکہ کلیریکل اور نان کلیریکل زیادہ کامستحق ہے۔ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ و ہ اس زیادتی کے خلاف احتجاج کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...