لاہور (خصوصی نامہ نگار )ورلڈپاسبان ختم نبوت،الامہ لائرزفورم کے ورکرزنے ملکی عدم استحکام اورسیاسی انتشاروفساد کیخلاف ہائیکورٹ چوک میں ایک بھرپورامن ویکجہتی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ایک بڑابینربھی اٹھارکھاتھاجس پروطن کی محبت ایمان،سیاسی انتشاروفتنہ اورفسادملک دشمن ایجنڈا،اداروں کیخلاف مہم ملکی سلامتی کیخلاف سازش درج تھا۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدورلڈپاسبان علامہ محمدممتازاعوان،راو¿طاہرشکیل ایڈووکیٹ ودیگررہنماو¿ں نے کہاکہ عدم استحکام وسیاسی انتشارسراسرملک دشمن ایجنڈاہے اوربعض مفادپرست سیاستدان زاتی مفادواقتدارکی خاطرقومی یکجہتی وملکی سلامتی اداروں کیخلاف اپنی ناپاک مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ ملکی سلامتی اداروں کیخلاف مہم سراسریہودی،بھارتی وقادیانی لابی کی ناپاک گہری سازش ہے۔