راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ نگران پنجاب حکومت کی پولیس نے مجھے ، میرے ساتھ شیخ راشد شفیق ، عارف عباسی اور ہمارے قافلے میں شامل ہزاروں کارکنوں کو چھ گھنٹے سے زائد چناب ٹول پلازہ پر روک کر مینار پاکستان جلسے میں شرکت نہ کرنے دی ہمارے ساتھ راولپنڈی اور لاہور کے درمیان کے شہروں سے جانے والے لاکھوں لوگوں کے ساتھ بھی یہی کچھ کیا گیا مگر اس کے باوجود لاہور جلسے نے پی ڈی ایم والوں کی نیندیں حقیقی معنوں میں اڑا دی ہیں لیڈر اور ڈیلر میں یہی فرق ہوتا ہے کہ لیڈر اپنی قوم کو ایک اعلی و با مقصد ویژن اور نظریہ دے کر جگا دیتاہے جبکہ ڈیلر زپی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے وہ لوگ ہوتے ہیں جنہوں نے آئی ایم ایف کا مقروض بنا کر قوم کی آزادی بیچ دی اور قوم کے بچے بچے کو قرض میں ڈبو کر اسے جغرافیائی آزادی کے باوجود ذہنی و فکری غلامی میں جکڑ دیاکلمہ توحید کی تعلیم کو نافذ کرنا ریاست مدینہ کا سفر ہے جس میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ۔
لاہور جلسے نے پی ڈی ایم کی نیندیں حقیقی معنوں میں اڑا دیں، راشد حفیظ
Mar 27, 2023