لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بدنام زمانہ، شاتمِ رسول، گیرٹ ولڈرز کے اپنے بارے میں کیے جانے والے ٹویٹس کے جواب میں کہاکہ گیرٹ ولڈرز پرلے درجے کا ملعون اور گستاخ رسول ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں وہ قطعی طور پر واجب القتل ہے۔ ہم اس کے قتل کا فتویٰ کسی صورت واپس نہیں لیں گے۔ بلکہ میں پھر سے یہ مطالبہ دہراتا ہوں کہ وہ امت مسلمہ کے حوالے کیا جائے تاکہ امت مسلمہ خود اسے قتل کرے۔ جہاں تک اس نے ٹویٹ میں میری گرفتاری اور مجھ پر مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے میں ایسے ہزاروں مطالبوں کو جوتے کے نوک پہ رکھتا ہوں۔ بلکہ میرا فتویٰ اور میرے بیانات ٹویٹ کر کے گیرٹ ولڈرز ملعون جو چیخ چلا رہا ہے، مجھے مسرت محسوس ہورہی ہے۔ میرے قلم کے فتوے اور میری زبان کے الفاظ سے اس وقت نہایت ملعون گستاخ کی نیندیں اڑی رہتی ہیں اور وہ ہر وقت بے چینی کے عذاب میں مبتلا رہتا ہے۔