رمضان المبارک روحانی تربیت کا مہینہ ہے:راغب حسین نعیمی 

Mar 27, 2023


 لاہور( خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رمضان المبارک روحانی تربیت کا مہینہ ہے۔ مساجد آباد اور قرآن سے تعلق مضبوط کرنے سے ایمان کو تقویت ملتی ہے۔ ماہ صیام انسانیت سے ہمددری اور غریبوں سے محبت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک انسانوں کے درمیان خیرخواہی اور دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا مہینہ ہے۔ دینی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک انسانیت کیلئے ایثار پیدا کرنے اور دوسروں سے حسن سلوک کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ مخیر حضرات رمضان المبارک میںغریب عوام کا خیال رکھیں۔ قرآن کریم اور رمضان المبارک کا آپس میں گہرا تعلق ہے رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عذاب آخرت سے نجات اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس ماہ مبارک کے تقدس و احترام کو برقرار رکھیں اور زیادہ اپنا وقت فرض روزہ کے ساتھ تراویح تلاوت قرآن، صدقہ خیرات اور باہمی جذبہ ہمدردی و اخوت کا مظاہرہ کریں۔ رمضان تزکیہ نفس، رب سے جڑنے، انفاق فی سبیل اللہ، ایثار و قربانی کا مہینہ ہے جس نے بھی ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے وہ فلاح پا گیا۔

مزیدخبریں