کاہنہ (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمحمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ معاشی حالات اور دہشتگردی کے مسائل سے دوچارملک کے ایسے حالات میں الیکشن کسی بھی طور پر ملک و قوم کی مفاد میں نہیں۔ عمران نیازی نے جمہوری سیاست کو بغاوت سیاست بنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کاہر ورکر ن لیگ پر تنقید کر رہا ہے جسکی ن لیگ شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ عمران نیازی کا جلسے جلوس ملکی مفاد میں نہیں ملک کا جو حال عمران نیازی اور اسکی نا اہل ٹیم نے کیا ہے اسکی سزا عوام بھگت رہی ہے۔