گرانفروشوں کساتھ حکومت کو آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے:نرگس فیض ملک 


لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ رمضان مےں عوام کے استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزں نے اضافہ کرنا شروع کردیا ہے جو کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ حکومت کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے اور ایسے لوگوں کو ایسی سزائیں دلوانے کی بھی ضرورت ہے کہ آئندہ کوئی بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے اس مقدس مہینے میں لوٹنے کی جرات نہ کر سکے۔ ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے جن کو نہ تو اپنے مذہب کا خیال ہے اور نہ ہی انسانیت کا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...