نواز لیگ الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کررہی: سجاد حسین


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 141 کے امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی حالات اس قدر خراب کردئیے ہیں کہ ان میں اب انتخابات کا ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوکر رہ گیا ہے عمران خان ملک کے اندر خون ریزی کے لیے تشدد،نفرت کی سیاست کررہے ہیں نواز لیگ الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کررہی بلکہ یہ ملک بچانے کیلئے قومی اداروں کیساتھ تعاون کررہی ہے انتخابات جب بھی ہوئے نواز لیگ کلین سویپ کریگی جبکہ بہت جلد نواز شریف بھی پاکستان میںموجود ہونگے اس کے بعد عمران خان چھپنے کی جگہ نہیںملے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...