ماہ صیام میں دعائےں ، قرآن مجید کی تلاوت کو اپنا مسکن بناناچاہئے:علامہ ہشام الٰہی 

Mar 27, 2023


 لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحرےک دفاع اسلام و پاکستان کے چےئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہےر نے کہا ہے کہ ماہ صیام کا مقدس بابرکت مہےنہ نےکےوں مےں سبقت لےجانے کا مہےنہ ہے۔ ماہ صیام میں دعائےں اور قرآن مجید کی تلاوت کو اپنا مسکن بناناچاہئے۔ رمضان المبارک تقوی ، قرب الٰہی کا بہترےن ذرےعہ ہے روزہ رکھنے سے انسان کے اندر تقوی ،صبر پیداہوتا ہے۔ ماہ صےام مےں دنےاداری کو چھوڑ کر ہمےں اللہ تبارک وتعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری کا حق ادا کرنے لئے جستجو کرنی چاہئے۔ مرکز قرآن و سنہ اسلامک سےنٹر ےو ای ٹی ہاﺅ سنگ سوسائٹی میں کہا کہ جب بھی رمضان المبارک کا مہےنہ آتا اللہ کے نبی آپ کے گھر والے اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علےھم اجمعین اپنی کمر کو کس لےتے اپنے اہل و عےال کو اس طرف گامزن کرتے ۔رمضان المبارک مےں انسان جو بھی نےک عمل کرتا ہے اس کا اجر اسے 10 گناسے لےکر 7 سو گنا تک ملتا ہے لےکن روزے کی بابت اللہ رب العزت فرماتا ہے کہ ےہ عمل چونکہ انسان خالص مےرے لئے کرتا ہے اس لئے مےں ہی اس کا اجر دونگا۔ رمضان المبارک مےں جےسے جھوٹ، رشوت خوری، سود خوری، رعاےا کاری ،غےبت ، بدگوئی اور گالی گلوچ ، دھوکہ دہی فرےب ، اور اس قسم کی تمام لغوےات اور بد اعمالےوں سے بھی مکمل اجتناب کرنے کا نام روزہ ہے ہمےں چاہئے ہم نےک اعمال کرےں۔

مزیدخبریں