عمران نیازی کے دامن میں جھوٹ ‘الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں، اسلم غوری

Mar 27, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا لاہور جلسہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کا مصداق ثابت ہوا ، چند سو یوتھیے اور تتلیاں لاہور جیسے بڑے شہر میں اس سے بڑی کوئی شکست نہیں ۔اپنے بیان میںترجمان اسلم غوری نے کہا کہ اہلیان لاہور نے نیازی بیانیے کو مسترد کردیا عمران کے خطاب سے اسکی شکست اور خوف عیاں تھا، عمران نیازی کا جھوٹا بیانیہ مزید نہیں چلے گا، عمران پروجیکٹ کو تیار کرنے والے بھی اس کو دوبارہ مسلط نہیں کر سکتے۔ترجمان نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو ناکامی سے بچانے کیلئے پوری دنیا میں پاکستان اور اسلام دشمن لابیاں مصروف عمل ہیں، پاکستانی عوام جاگ چکی ہے اب کوئی اسکے جھانسے میں نہیں آئیگا۔ عمران نیازی کے دامن میں جھوٹ ،فراڈ اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں ۔ عمران نیازی کے صبح شام بدلتے بیانیے اس پروجیکٹ کی ناکامی کی نوید دے رہے ہیں ۔
 اسلم غوری

مزیدخبریں