لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی محکمہ اینٹی کرپشن میں طلبی کے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت سوموار کو ہوگی ۔رجسٹرار عدالت عالیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کیس کی سماعت کریں گے ۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے اس سلسلہ میں جواب طلب کر رکھا ہے ۔ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے دائر درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے کیس کی تفصیلات فراہم کئے بغیر طلبی کے نوٹس جاری کئے۔استدعا ہے کہ عدالت طلبی کے نوٹسز کالعدم قرار دیتے ہوئے گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔