خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) سی او ٹاون کمیٹی رانا محمد اسلم نے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی ہے۔ تجاوزات۔مصنوعی مہنگائی اور صفائی ستھرائی سمیت شہری مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سی او ٹاون کمیٹی رانا محمد اسلم نے چارج سنبھالتے ہی صحافیوں سے تعارفی ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔صفائی ستھرائی کے لئے اگرچہ ہمارے پاس سینٹری ورکر کم ہیں مگر پھر بھی صفائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پر چیئرمین جیو پریس کلب مدثر علی بھٹی۔ جنرل سیکرٹری مظہر اقبال شیرازی۔میاں زبیر ڈوگر۔سیٹھ اشفاق محمود۔مہر سرفراز۔محمد رمضان۔سردار کامران ڈوگر۔رانا ثقلین اور خرم جوئیہ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خانقاہ ڈوگراں:سی او ٹاون کمیٹی رانا اسلم کی صحافیوں سے تعارفی ملاقات
Mar 27, 2023