لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی 75سالہ معمر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے مےں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے جبکہ تاحال متوفےہ کی تاحال شناخت نہےں ہو سکی ہے جبکہ اس کے ورثاءکی تلاش جاری ہے۔