قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصورشہر اور گردونواح میں کیمکل ملا دودھ کی فروخت جاری، انتظامیہ نے چپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق رمضان مبارک میں دودھ اور دھی کی طلب اور رسد میں واضح فرق آجاتا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ لاہور میں سپلائی ہونے والا ستر فیصد دودھ کھاد، ڈیٹرجنٹ پاوڈر، فارمولین اور دیگر مضر صحت اجزاءسے تیار کیا جاتا ھے جسکی لاگت چالیس روپے فی کلو آتی ھے جبکہ اسکو ایک سو بیس روپے سے لیکر ایک سو پچاس روپے کلو تک فروخت کیا جاتا ھے شہریوں کا اعلی' حکام سے مطالبہ ھے کہ ناقص اور مضر صحت دودھ بنانے اور بہچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔