قصور(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے رہنما وامیدوار این اے 131 سید نوید ہاشم رضوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ان کے حواریوں کا ٹولہ الیکشن سے فرار چاہتا ہے یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں پی ڈی ایم کا یہ کرپٹ ٹولہ الیکشن ہارنے کے خوف میں مبتلا ہے اور اسی خوف میں یہ ملک بھر میں غیر قانونی اور بغیر وارنٹ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ان کے دلو دماغ میں پی ٹی آئی کا خوف بیٹھ گیا ہے مگر ہم ان کوبھاگنے نہیں دیں گے ہم نے غریب عوام کو فری علاج معالجے کے لیے 10 لاکھ تک کے صحت کارڈ دیے جو کے عوام کے بنیادی حقوق ہیں،غریب عوام کی مدد کے لیے لنگر خانے بنائے ہمارے دور حکومت میں 20 کلو کے آٹے کا تھیلا 1500 میں دستیاب تھا جو غریب آدمی کی پہنچ میں بھی تھا مگر ان کے دور حکومت میں 10 کلو کا تھیلہ 1160 میں فروخت کیا جارہا ہے ہمارے دور حکومت میں عالمی سطح پر پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہم نے 150روپے لیٹرمیں سستا پیٹرول عوام کو دیا۔
ن لیگ حواریوں کا ٹولہ الیکشن سے فرار چاہتا ہے:نوید ہاشم رضوی
Mar 27, 2023