شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال کی رہائشگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز نے کی اس موقع پر شیخ عظیم جاوید ،میاں محمدسعید،رانا محمدعمران ،ملک شاہجہان سمیت دیگربھی موجودتھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاںذیشان پرویزاور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہمیں پاک وطن کی سلامتی ،ترقی ،خوشحالی کیساتھ ساتھ پوری دنیا میں قیام امن کی دعائیں کرنی چاہیے۔