پتوکی ( نامہ نگار)عوام کی خدمت ہی میرا منشور ہے،حلقہ میں کالج ہسپتال گراونڈ میری پہلی ترجیح ہے،علاقے کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے حلقہ پی پی 181 کے عوام پاکستان بننے سے آج تک بوائز اور گرلز کالج،ہسپتال،گراونڈ اور دیگر سہولیات سے محروم ہے امیدوار ایم پی اے پاکستان مالم لیگ ن رانا سکندر حیات خاں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے مخالفین نکئی گروپ حلقہ پی پی 181 پاکستان بننے سے ابتک جیت رہے ہیں اور نااہل حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطر علاقہ میں نہ کالج بنوا سکے اور نہ ہی ہسپتال بنوایا اور نوجوانوں کے کھیلنے کیلئے نہ کوئی گراونڈ سٹیڈیم بنواسکےحلقہ آج تک 1122ریسکیو کی سہولت سے بھی محروم ہے ایسے موروثی سیاستدانوں کو شرم آنی چاہیے۔ الیکشن جیتو یا ہار جاوں حلقہ میں اپنی جیب سے طالبات کیلئے کالج ہسپتال اور گراونڈ بنوا کر دوں گا۔میرا اب مرنا جینا حلقہ کے عوام کے ساتھ ہے حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں حلقہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میرے ساتھ ہے اپنے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کردوں گا۔