الیکشن کمشن کا انتخابات سے انکار آئین کی کھلم کھلا تذلیل ہے:عدنان اسلم

Mar 27, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر عدنان اسلم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دو صوبوں کے انتخابات سے انکار آئین کی کھلم کھلا تذلیل ہے پی ٹی آئی اس آئین شکنی پر الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر رکرے گی موجودہ حکومت غیر قانونی غیر آئینی اقدامات کر رہی ہے اور عمران خان کیخلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات درج کیے جا رہے ہے اس کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے پنجاب حکومت نے زمان پارک میں نام نہاد آپریشن کے نام پر دہشت گردی اور غنڈہ گردی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی سیاسی رہنماﺅں کے گھروں پر پولیس آپریشن شیلنگ اورلاٹھی چارج کی ابتدا ن لیگ نے کی ہے ن لیگ نے سیاست کو ریاستی جبر و تشدد کی شکل دے کر پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مجرمانہ ذہنیت بھی ثابت کی ہے پارٹی کارکنوں اور رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے عدنان اسلم نے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کوگرفتار کرکے تشدد کرنا کسی جمہوری معاشرے میں نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں