شیخوپورہ (عظیم علی شیخ سے ) رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں فروخت کرنے کیلئے ہر سا ل لگائے جانے والے رمضان بازار اس مرتبہ پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث نہ لگ سکے لوگوں کو پہلے سستا آٹا اور پھر مفت آٹا کے چکر میں ذلیل و خوار کر دیاگیا دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے رمضان شروع ہونے سے قبل 15کلو آٹے کا ٹھیلا 1960روپے کا تھا رمضان المبارک کے اگلے روز ہی 2060روپے اور 3دن بعد 2260روپے کا کر دیا گیا ہے اسی طرح کیلا ،خربوزہ ،کھجور ،بیسن ،سیب کے نرخوں میں رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی کئی گنا اضافہ کر دیاگیا ہے جس سے کم آمدنی اور کم تنخوا ہ دار طبقہ شدید پریشان ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس سلسلہ مکمل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں شہریوںنے نگران وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔ اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں ۔
رمضان میں عوام کو اشیائے خورونوش سستے داموں فروخت نہ ہو سکی
Mar 27, 2023