مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی: رانا تنویر حسین

Mar 27, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ن لیگ کے دور میں ملک ترقی کی طرف گامزن تھا موٹروے میٹر بس اورنج ٹرین بجلی کے نئے کارخانے ڈیمز کی تعمیر سمیت درجنوں عوامی خدمت کے منصوبے میگا پروجیکٹ مکمل ہوئے جبکہ فتنہ خان نے ملکی ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا او رپاکستان کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اب تقریروں اور نیا روڈ میپ دینے سے عمران خان کے گنا ہ ختم نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے نمائندہ خصوصی نوائے وقت سلطان حمید راہی اور سیف الرحمن سیفی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں