کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2023ءمیں قائداعظم یونیورسٹی کا نمایاں مقام 


اسلام آباد (نامہ نگار )قائداعظم یونیورسٹی نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے QS سبجیکٹ رینکنگ 2023ءمیں متاثر کن مقام حاصل کیا۔ پاکستان کے اعلی تعلیمی ادارے نے مختلف مضامین میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس شاندار کامیابی پر اساتذہ کرام، طلبہ اور عملے کو دلی مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی ساکھ کو برقرار رکھنا اور مستقبل میں شاندار نتائج دینا ہے۔کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2023ء کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے ریاضی، شماریات، آپریشنل ریسرچ، فزکس، کیمسٹری، میٹریل سائنس اور بائیولوجیکل سائنسز کے شعبوں نے 151 سے 351 کے درمیان جگہ حاصل حاصل کی اور اپنے اپنے مضامین میں پاکستان میں سرفہرست رہے۔ اسی طرح فارمیسی اینڈ فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ نے عالمی سطح پر 151 ویں اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔علاوہ ازیں انوائرمینٹل سائنسز ڈیپارٹمنٹس، ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری نے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور 201 سے 351 کے درمیان عالمی درجہ بندی میں جگہ بنائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن