تھانہ شالیمار کے علاقے میں 93گھروں کے163گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل

Mar 27, 2023


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ شالیمار کے علاقے میں 93گھروں کے163گھریلو ملازمین اور کرایہ داروں کے کوائف کا اندراج مکمل کیا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ءکو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نہ صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے
 بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے رجسٹر یشن نہ کروانے کی صورت میں کوئی بھی شر پسند عنا صر عام شہری کا روپ دھار کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے. 

مزیدخبریں