شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 138 کے امیدوار چودھری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ صرف پاکستان کے عوام ہی نہیںبلکہ اب انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور مہذب اقوام عمران خان کیخلاف ہونیوالی زیادتیوں ،ناانصافیوں اور انتقامی کارروائیوںپر میدان عمل میں آچکی ہیں عمران خان نے امریکہ سے کوئی لابنگ نہیں کی بلکہ امریکہ ار یورپی ممالک عمران خان کی عوامی مقبولیت دیکھ کر خود انکی سپورٹ میں میدان میں آگئے ہیں یہ عمران خان کی صداقت اور حقانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چودھری اویس عمرورک نے کہاکہ مینار پاکستان کا جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا نگران حکومت نے جس طرح کی ناکامی کیلئے کریک ڈاﺅن کیا ہے۔
عمران خان نے امریکہ سے کوئی لابنگ نہیں کی:اویس عمر ورک
Mar 27, 2023