گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )وطن عزیز کا استحکام آئین کی بالادستی ،نفاذ اور قومی خود مختاری کو اختیار کرنے میں ہے۔علما ءکرام پیغام پاکستان کے زیر عنوان علما ءتربیتی ورکشاپ گوجرانوالہ موضوع منبرومحراب بمقام جامع مسجد فاروقیہ میں سیمینار سے خطاب میں حاجی محمد بابر رضوان باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے جو استحکام پیدا ہوا ہے ،اس کا سہرا ہماری مسلح افواج کے سر ہے۔ اس سلسلے میں خاص طور پر پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس ارضِ وطن کی حفاظت کا فریضہ ادا کیا۔ پاک فوج نے نہ صرف ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کا سامنا کیا بلکہ ملک کے باہر موجود ایسے عناصر کی ریشہ دوانیوں کا بھی مقابلہ کیا جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے در پے تھے،استحکام پاکستان کیلئے بیرونی مداخلت کے خاتمہ کے ساتھ فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے متفقہ فتوی اور ضابطہ اخلاق پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔