گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامےہ کی مبینہ نااہلی کے باعث رمضان المبارک کے پہلے ہی عشرے مےں پھلوں اور سبزےوں کے رےٹس نے عوام کو دن مےں تارے دےکھا دئےے ۔انتظامےہ کی نااہلی کے باعث ذخیرہ اندوزوں نے پھلوں اور سبزےوں کے من مرضی کے رےٹس وصول کرکے زورے داروں کو دن مےں تارے دےکھا دئےے ہےں جس کے باعث پھل اور سبزےاں مہنگائی کی چکی مےں پسنے والی غرےب عوام کی قوت خرےد سے باہر ہو چکی ہےں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے، دوسرے ملکوں میں ان تہواروں پر چیزیں سستی کر دی جاتی ہےں ،مگر ہمارے ملک مےں قیمتیں دوگنی ہو جاتی ہیں، ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے اور مصنوعی بحران پےدا کرنےوالے دکانداروں اور رےڑھی بانوں کےخلاف سخت اےکشن ہونا چاہئے، تاکہ ان چےزوں کے رےٹس کم ہونے سے ہر شخص با آسانی پھل اور سبزےاں خرےد سکے ۔
گوجرانوالہ:پھلوں،سبزیوں کی قیمتوں نے دن میں تارے دیکھا دئیے
Mar 27, 2023