سحری میں روزانہ 700دیگیں تیار کر کے تقسیم کی جاتی ہیں: راشد علی سندھو 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے فری سحری پوائنٹ کے پکوان سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا‘افتتاحی تقریب سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر راشد علی سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گوجرانوالہ میں پاکستان کی سب سے بڑی سحری تیار کر کے لوگوں کو گھروں میں تقسیم کر رہے ہیں روزانہ 700دیگیں تیار کر کے تقسیم کی جاتی ہیں۔ ہمارے اس سحری پوائنٹ سے کوئی بھی آ کر سحری کے سکتا ہے اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے اندر 5بڑے پوائنٹس ہیں جن پر بڑی تعداد کے اندر سحری تیار کی جاتی ہے اور 50سے زائد پوائنٹس پر تقسیم کی جاتی ہے‘ ہمارا مقصد عوام کیلئے خدمت کی سرگرمیاں لے کر آنا ہے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دیا جاسکے، اس موقع پر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی ،چوہدری ذوالفقار علی اولکھ،ڈاکٹر محمد مصطفی ججہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...