حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)حافظ آباد مےں رمضان المبارک کے دوران دن بھر جگہ جگہ ہوٹل کھلے رہنے سے رمضان المبارک کا تقدس مجروح ہونے لگا۔ دےنی ، مذہبی حلقوں مےں تشوےش کی لہر سراےت کر گئی ۔تفصےلات کے مطابق شہر بھر مےں کثےر تعداد مےں ہوٹل مالکان نے انتظامےہ سے بغےر کسی منظوری کے ہوٹلوںکو کھول رکھا ہے جہاںپر لوگ سرعام کھاتے پےتے دےکھائی دےتے ہےں ۔ جس نہ صرف رمضان آرڈےنےنس کے کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے بلکہ روزہ داروںکے جذبات کو بھی مجروح کےا جارہاہے ۔ دےنی ، مذہبی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامےہ کے ارباب اختےار سے مطالبہ کےا ہے اجازت کے بغےر ہوٹلز چلانے والوں کےخلاف سخت کاروائی عمل مےںلائی جائے۔