تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عمران خان نے بڑا جلسہ کر کے دکھایا: خالد عزیز لون

Mar 27, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عمران خان نے لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر کے دکھایا، جس طرح پورا لاہور امڈ کر آیا مینار پاکستان گراونڈ میں لوگوں کا ایک سمندر تھا جو رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جلسے میں پہنچا۔ فاشسٹ حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے تمام اوچھے ہتھکنڈے اپنائے پورے لاہور کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، گزشتہ کئی روز سے خوف و حراس پھیلانے کے لیے ہمارے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، مگر یہ قوم خوف کے بت توڑ چکی ہے، چیئرمین عمران خان کی کال پر کئی رکاوٹوں کے باوجود کئی کلو میٹر پیدل چل کر پنڈال پہنچے اور ایک تاریخ رقم کی۔فاشسٹ حکمرانوں کو پیغام دیا کہ یہ قوم حقیقی آزادی کے حق میں فیصلہ سنا چکی ہے اب کسی بھی ہتھکنڈے سے ڈرنے والی نہیں انہوں نے کہا کہ غیور عوام نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے وہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عمران خان کا جلسہ کامیاب ترین تھا نگران حکومت جو صرف الیکشن کروانے آئی ہے جس طرح کارکنان کی پکڑ دھکڑ کر رہی تھی وہ جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے ،اس کے ساتھ یہ حکومت کی جانبداری بھی کھلے طور پر واضح کر دی۔

مزیدخبریں